Sep ۱۰, ۲۰۱۵ ۱۲:۰۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان: مسلمان چودہ فی صد لیکن ان کے پاس ملازمتیں صرف تین فی صد ہیں
    ہندوستان: مسلمان چودہ فی صد لیکن ان کے پاس ملازمتیں صرف تین فی صد ہیں

ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی چودہ فی صد ہونے کے باوجود ان کے پاس تین فی صد سے کم ملازمتیں ہیں-

ایک اقتصادی مرکز "ای ٹی انٹیلی جینس گروپ" کی تحقیقات کے مطابق ہندوستان کی شیئر مارکیٹ سے وابستہ پانچ سو کمپنیوں میں مسلمانوں کے پاس صرف دو اعشاریہ چھے فیصد اہم عہدے ہیں-

ان کمپنیوں کے دو ہزار تین سو چوبیس اہم عہدوں میں سے صرف باسٹھ عہدے مسلمانوں سے متعلق ہیں-  تحقیقات کے مطابق ہندوستان میں عام طور سے مسلمانوں کو نچلی سطح کی ملازمتیں ملتی ہیں اور اعداد و شمار مسلمانوں کی ابتر صورت حال کی نشاندہی کرتے ہیں-

مذکورہ مرکز کی تحقیقات میں ہندوستانی مسلم ‏معاشرے کا، آمدنی، تعلیم اور بنیادی سروسزسمیت، مختلف زاویوں سے جائزہ لیا گیا ہے-  تحقیقات کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ مذکورہ اکثر معاملات میں مسلمان بہت نچلی سطح پر ہیں-

بتایا جاتا ہے کہ حکومت ہندوستان نے حالیہ برسوں میں ملک کے نجی شعبے یا پرائیویٹ سیکٹر سے ہندو معاشرے کے پسماندہ ترین طبقے، دلت، کے افراد کو ملازمتیں دینے کو کہا ہے لیکن مسلمانوں کو پھر بھی فراموش کردیا گیا-

 قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کے نائب صدر حامد انصاری نے اپنی ایک حالیہ تقریر میں ہندوستان میں مسلمانوں کے نامناسب حالات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی بہتری کے اقدامات پر تاکید کی تھی-

ٹیگس