Mar ۱۲, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۴ Asia/Tehran
  • پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر ہندوستانی وزارت خارجہ میں طلب

ہندوستان نے پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو وزارت خارجہ میں طلب کرلیا۔

ہندوستان نے پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے سرحد پار سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے سلسلے میں اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔

ہندوستان کی حکومت نے پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر سید حیدر شاہ کو کنٹرول لائن کے قریب پاکستان کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کے حوالے سے اپنے خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے سخت احتجاج درج کروایا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو وزارت خارجہ طلب کرکے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے حوالے سے احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔ پاکستان اورہندوستان مختلف واقعات پر ایک دوسرے کے ہائی کمشنر اور ڈپٹی ہائی کمشنر کو وزارت خارجہ طلب کر کے احبتجاج ریکارڈ کرواتے رہتے ہیں۔

 

ٹیگس