Apr ۲۴, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۵ Asia/Tehran
  • کشمیری طلباء کا احتجاج تعلیمی ادارے بند

کشمیر میں طلباء کے احتجاج کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے بند ہیں اور امتحانات بھی ملتوی ہو گئے ہیں۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں کشمیری طلباء کا احتجاج ساتویں روز میں داخل ہو گیا ہے اور پوری وادی میں طلباء احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں اوراب احتجاج کا دائرہ نوجوانوں سے بڑھ کر اسکول کالجز کے طلباء تک پھیل گیا ہے۔ کشمیرکے چھوٹے بڑے شہروں میں طلباء کی جانب سے ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ طلباء کے احتجاج کے باعث وادی میں کالج، یونیورسٹیوں اور اسکولوں میں تدریسی عمل معطل کر دیا گیا ہے اور امتحانات بھی ملتوی ہو گئے ہیں۔ حریت کانفرنس (گ) کے صدرعلی شاہ گیلانی نے ہندوستان کی حکومت سے کشمیری نوجوانوں کی خواہشوں کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ کشمیر میں 9 اپریل کو ہونے والے انتخابات کے بعد سے پوری وادی کے عوام سراپا احتجاج ہیں اور سیکورٹی فورسز اور طلباء کے مابین ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 10 کے قریب طلباء ہلاک اور100 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

ٹیگس