May ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۱ Asia/Tehran
  • پاکستان اورہندوستان کی جانب سے ماہ رمضان کی مبارکباد

ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے اعظم نے ماہ رمضان کی مبارکباد دی ہے۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے ماہ رمضان کے آغاز پرآج ٹویٹر پر رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ تمنا کرتے ہیں کہ یہ مقدس مہینہ دنیا بھر میں باہمی بھائی چارہ، امن و سکون اور خوشحالی بڑھائے۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے ماہ رمضان کی آمد پر تمام اہل اسلام کو مبارک باد دی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے ماہ صیام کی آمد پرتمام اہل اسلام کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ دعا ہے ہم سب کی زندگیوں میں مبارک مواقع بار بار آئیں جب کہ روزہ محض بھوک پیاس کا نہیں بلکہ تزکیہ نفس کا نام ہے، روزہ عبادت کے ساتھ طرزِ زندگی بھی ہے جو ہمیں برداشت اورصبر کا درس دیتا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اسلام کی تعلیمات کے مطابق اور خود احتسابی کے جذبے کے ساتھ روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ پاکستان، ہندوستان اور بنگلہ دیش میں آج پہلا روزہ ہے جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران،عرب اور خلیج فارس کے ممالک میں آج دوسرا روزہ  ہے۔

ٹیگس