• ہندوستان، 10 مسلم نوجوان باعزت بری

بم دھماکہ کے الزام میں گرفتار سبھی 10 مسلم نوجوان 12 سال بعد باعزت بری ہو گئے ہیں۔

ہندوستان کے شہر حیدرآباد کی بیگم پیٹ کی ٹاسک فورس آفس میں 2005 میں ہونے والے بم دھماکہ کے مقدمےمیں عدالت نے سبھی 10 مسلم نوجوانوں کے خلاف لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان کو بے گناہ قرار دیا۔

نامپلی کی عدالت نے کل فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ استغاثہ ملزمین کے خلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔ یہ فیصلہ تقریبا 12 سال بعد آیا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس نے 20 افراد کو اس مقدمے میں ملزم قرار دیا تھا جن میں سے اب تک تین کی موت ہوگئی ہے۔ عدالت نے 10 نوجوانوں کو بے گناہ قرار دیا۔

Aug ۱۱, ۲۰۱۷ ۰۵:۲۱ UTC
کمنٹس