Aug ۱۷, ۲۰۱۷ ۰۸:۰۸ Asia/Tehran
  • کشمیر، لشکر طیبہ کا کمانڈر اور سکیورٹی اہلکار ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں کل سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں لشکر طیبہ کا ایک ضلع کمانڈر مارا گیا۔

پولیس ڈائریکٹر جنرل ایس پی وید نے پلوامہ ضلع میں عسکریت پسند ایوب لیلہری کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

آئی جی كشمير رینج منیر خان کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کے سلسلے میں ملی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر فوج اور پولیس کے خصوصی مہم گروپ نے بندیرپورا گاؤں میں مشترکہ مہم شروع کی ہے۔

دوسری جانب وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں گزشتہ روز عسکریت پسندوں کی طرف سے کئے گئے گرینیڈ حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں میں سے سی آر پی ایف کا ایک اہلکار کل بدھ  کے روز اسپتال میں دم توڑ گیا۔

سی آر پی ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 14 اگست کو ضلع بڈگام کے کانہامہ ماگام میں سیکورٹی فورسز کی گشتی پارٹی پر ہونے والے گرینیڈ حملے میں سی آر پی ایف کے تین اور مقامی پولیس ایک اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو سری نگر کے شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کرایا گیا تھا۔

ٹیگس