Jan ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں مسلح تصادم 2 عسکریت پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے بڈگام میں مسلح تصادم میں 2 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

وسطی کشمیر میں ضلع بڈگام کے چرار شریف کے ہاپت ناڈ کے جنگلوں میں آج پیر کی صبح عسکریت پسندوں اور فورسز کے مابین ہونے والے مسلح تصادم میں مبینہ طور پر 2 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ۔

علاقہ میں مزید عسکریت پسندوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر تلاشی آپریشن جاری ہے۔ جی این ایس کے مطابق فورسز کے محاصرے میں دو سے تین جنگجو پھنسے ہوئے ہیں جن کیخلاف آپریشن جاری ہے۔

 

ٹیگس