Feb ۲۳, ۲۰۱۹ ۲۱:۰۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی ریاست آسام سے روہنگیا پناہ گزینوں کا اخراج

ہندوستان کی ریاست آسام کی حکومت نے اس ریاست میں رہائش پذیر روہنگیا مسلمانوں کو حراست میں لئے جانے اور انھیں باہر نکالے جانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اخبار ٹائمز آف انڈیا کی ویب سائٹ کے مطابق ہندوستان کی ریاست آسام کے وزیر خزانہ ہمانند بیسوا سردا نے اعلان کیا ہے کہ آسام کی ریاستی پولیس اب تک پچہتر روہنگیا مسلمانوں کو حراست میں لے کر انھیں میانمار کے حوالے کر چکی ہے۔انھوں نے کہا کہ ریاست آسام کی پولیس کے اس عمل کو جاری رکھے جانے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ آسام کی حکومت اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے امور کے کمیشن سے جاری ہونے والے کسی بھی طرح کے کارڈ کو تسلیم نہیں کرتی۔

واضح رہے کہ روہنگیا مسلمانوں کو حراست میں لے کر میانمار کے حوالے کرنے پر ہندوستان کی ریاست آسام کی مقامی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ٹیگس