Oct ۰۸, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • امریکہ سے روسی سفارتکاروں کے انخلا پر ماسکو کا سخت رد عمل

امریکہ میں روس کے سفیر نے امریکہ کے نئے روس مخالف اقدام کی مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/ دنیا: رپورٹ کے مطابق امریکہ میں روس کے سفیر نے دو روسی سفارتکاروں کو نکالے جانے کے امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ امریکہ نے روس کو اپنے اس اقدام کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ یہ اقدام عمل میں لاکر بطور احتیاط انتقامی کاروائی کی گئی ہے جس سے امریکی سفارتی اعتبار میں کچھ بھی اضافہ نہیں ہوا ہے۔

روس کی جانب سے امریکہ کے 2 مشکوک سفارت کاروں کو ملک سے نکالنے کے ردعمل میں امریکہ نے بھی دو روسی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ روس کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ روس میں 2 امریکی سفارتکاروں کی سرگرمیاں مشکوک ہیں اور وہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں اور ان کے ایک روسی باشندے «رابرٹ شونوف» کے ساتھ تعلقات تھے کہ جس پر یہ الزام تھا کہ اس کے غیر ملکیوں سے روابط ہیں-

ٹیگس