Mar ۰۷, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک پراقوام متحدہ کوتشویش

اقوام متحدہ نے ہندوستان سے کہا ہے کہ وہ اقلیتوں کے بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی سربراہ مشیل باچلیٹ نے ہندوستان میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر تشدد اور ناروا سلوک پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان کو اقلیتوں کو تحفظ اور بنیادی حقوق فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مشیل باچلیٹ کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں اقلیتوں، خاص طور پر مسلمانوں کو ہراساں کرنے اور نشانہ بنانے کے واقعات کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ بالخصوص پلوامہ حملے کے بعد کشمیریوں پر مظالم میں اضافہ ہوا ہے۔

مشیل باچلیٹ نے ہندوستان کو خبردار کیا کہ ملک کو ذات، برادری اور مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے والی پالیساں ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرے اوراقوام متحدہ بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے گا۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں بی جے پی کے دور حکومت میں مسلمانوں پر تشدد اور ان کے خلاف کارروائیوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگس