Apr ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۷:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران میں سیلاب سے متاثرین کے لئے ہندوستان کی امداد

ایران میں سیلاب سے متاثرین کے لئے اٹھارہ ٹن امدادی سامان لے کر ہندوستان کا ایک طیارہ تہران پہنچ گیا۔

تہران میں ہندوستانی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دوست ملک ایران میں آنے والے حالیہ سیلاب سے متاثرین کی امداد کو اپنا فرض سمجھتے ہوئے حکومت ہندوستان نے انسان دوستانہ امداد ایک طیارے کے ذریعے ایران روانہ کی جو بدھ کو تہران پہنچ گئی۔
ہندوستان کی جانب سے ارسال کی گئی امدادی کھیپ میں کمبل، خیمے اور ٹین پیک کھانے شامل ہیں۔
ہندوستانی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مزید امدادی کھیپیں سمندری راستے سے جلد ہی ایران پہنچنے والی ہیں۔
ایران میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے ملک کے شمالی اورجنوبی صوبوں میں بڑے پیمانے مالی نقصانات ہوئے ہیں جبکہ اس حادثے میں چھہتر افراد جاں بحق ہوگئے۔

ٹیگس