Dec ۲۹, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف خواتین کا دھرنا

شمالی ہندوستان سمیت ملک بھرمیں کپکپا دینےوالی سردی کےدرمیان بھی شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

ہندوستان کے مختلف شہروں میں شہریت ترمیمی قانون  کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور جامعہ نگرکےشاہین باغ علاقےمیں انتہائی سرد موسم میں بھی خواتین کے جذبے اورحوصلے میں کسی طرح کی کمی نہیں آرہی ہےاورسینکڑوں کی تعداد میں خواتین انتہائی سرد موسم میں بھی رات میں شاہین باغ واقع ہائی وے پردھرنا دے کراحتجاج کررہی ہیں۔

واضح رہےکہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مسلم خواتین کی ناراضگی کا سلسلہ گزشتہ 14 راتوں سےجاری ہے۔ تاہم جامعہ نگرکی خواتین کی ناراضگی میں اس وقت اضافہ ہوگیا، جب دہلی پولیس کے ذریعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کیمپس میں اندرگھس کرطلباء کے خلاف کارروائی کی گئی اورلائبریری میں آنسوگیس کےگولے داغےگئے۔ اس کے بعد شاہین باغ میں اپنی نوعیت کا مختلف احتجاج شروع کیا گیا، جہاں پرخواتین گھروں سے باہرنکل کراحتجاج  پربیٹھ گئیں۔ شاہین باغ میں ہونے والے احتجاج میں مختلف کلچرل پروگرام اورشاعری کے ذریعہ لوگ اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں اور اپنے حقوق کےنعرے لگا رہے ہیں۔ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج میں مرد و خواتین کے ساتھ ساتھ بچے بھی شامل ہیں۔

 

ٹیگس