ہندوستان
-
ہندوستان: جے پور کے سوائی مان سنگھ اسپتال میں آتش زدگی، 9 افراد کی موت
Oct ۰۶, ۲۰۲۵ ۰۹:۴۶ہندوستان کی ریاست راجستھان کے صدر مقام جے پور کے مشہور سوائی مان سنگھ اسپتال (ایس ایم ایس) کے انتہائی نگہداشت والے شعبے، آئی سی یو، میں آگ لگنے سے 9 افراد کی موت ہوگئی ہے۔
-
ہندوستان: اوڈیشہ میں فرقہ وارانہ فسادات، ویشو ہندو پریشد کی ریلی ، اب حالات قابو میں، حکام
Oct ۰۶, ۲۰۲۵ ۰۸:۱۸اوڈیشہ کے شہر کٹک میں درگا پوجا کے موقع پر مورتی وسرجن کے جلوس کے دوران دو گروپوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔ انتظامیہ نے صورت حال پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر امتناعی احکامات نافذ کر دیے ہیں۔
-
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کے آسمان میں گونجے فلسطین کی حمایت میں نعرے، مظاہرین نے مودی حکومت کو بنایا تنقید کا نشانہ
Oct ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۶:۱۸ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں فلسطین کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کے بہیمانہ جرائم کے خلاف زوردار مظاہرہ ہوا۔
-
ہندوستانی اداکار شاہ رخ خان کھرب پتی بن گئے، بالی وڈ کے کنگ خان کی 10 ایسی خوبیاں جس کی وجہ سے وہ دلوں پر کرتے ہیں راج
Oct ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۵:۱۲بالی وڈ کے کنگ خان، شاہ رُخ خان اب کھرب پتی بن گئے، دنیا کے سب سے امیر اداکار، جن کی دولت ٹیلر سوئفٹ اور ٹام کروز سے بھی زیادہ ہے، بالی ووڈ سپر اسٹار کی کل دولت تقریباً 40ہزار کروڑ روپے ہے۔
-
تعلیمی اور موسمیاتی کارکن سونم وانگچک کی اہلیہ نے کھٹکھٹایا سپریم کورٹ کا دروازہ، 6 اکتوبر کو سماعت
Oct ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۱:۰۹سپریم کورٹ چھہ اکتوبر کو سونم وانگچک کی حراست کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرے گا جس میں ان کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
-
"ہندوستان: راجستھان و مدھیہ پردیش میں کھانسی کی دوا سے بچوں کی ہلاکت، چھ ریاستوں میں تحقیقات کا آغاز"
Oct ۰۵, ۲۰۲۵ ۰۹:۳۵ہندوستان کی ریاستوں مدھیہ پردیش اور راجستھان میں مبینہ آلودہ کھانسی کی دوائیوں کے باعث 11 بچوں کی ہلاکت کے بعد مرکزی دوائی ریگولیٹری ادارے نے چھ ریاستوں میں دوائی ساز یونٹس کا رسک بیسڈ معائنہ شروع کر دیا ہے۔
-
کیا ہندوستان میں مسلمانوں کے لئے دائرہ تنگ ہوتا جا رہا ہے؟ سنبھل مسجد فریق کو الہ آباد ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا
Oct ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۵:۵۵ہندوستان میں الہ آباد ہائیکورٹ نے سنبھل مسجد فریق کی درخواست کو مسترد کر تے ہوئے انہیں ٹرائل کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
-
ہندوستان کے چیف جسٹس کا ماریشس میں بیان، ملک قانون سے چلتا ہےبلڈوزر سے نہیں!
Oct ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۳:۴۳ماریشس میں ایک تقریب کے دوران، چیف جسٹس بی آ ر گوئی نے بلڈوزر انصاف کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ہی فیصلے کا حوالہ دیا۔
-
ہندوستان: بریلی میں جمعہ کی نماز یا جنگ کی تیاری، ڈرون سے نگرانی، 10 کمپنیاں پی اے سی، نیم فوجی دستے اور 3200 سے زائد پولیس اہلکار
Oct ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۱:۴۵بریلی میں گزشتہ جمعہ کی ہنگامہ آرائی کے بعد اس ہفتے نمازِ جمعہ کے لیے شہر کو چھاؤنی میں بدل دیا گیا۔ ڈرون سے نگرانی، 10 کمپنیاں پی اے سی، نیم فوجی دستے اور 3200 سے زائد پولیس اہلکار تعینات
-
ہندوستان : لہہ میں امن و امان قائم
Oct ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۷جموں کشمیر کے خطے لداخ کے شہر لہہ میں حالات آہستہ آہستہ معمول پر آ رہے ہیں۔