Oct ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • کیا ہندوستان میں مسلمانوں کے لئے دائرہ تنگ ہوتا جا رہا ہے؟  سنبھل مسجد فریق کو الہ آباد ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا

ہندوستان میں الہ آباد ہائیکورٹ نے سنبھل مسجد فریق کی درخواست کو مسترد کر تے ہوئے انہیں ٹرائل کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستانی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے مغربی شہر سنبھل میں سرکاری زمین اور مبینہ تالاب پر بنی مسجد کو منہدم کرنے کے عدالت کے حکم کو چیلنج کرنے والے مسجد فریق کو، الہ آباد ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اس سلسلے میں ہائی کورٹ نے مسجد فریق کی درخواست کو مسترد کر تے ہوئے انہیں ٹرائل کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مسجد کمیٹی کی درخواست میں مسجد، بارات گھر اور اسپتال کے خلاف جاری کیے گئے حکم نامے پر روک لگانے کی استدعا کی گئی تھی۔

مسجد کمیٹی نے عدالت کو بتایا کہ بارات گھر کو قبل از وقت ہی منہدم کیا جا چکا ہے۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ درخواست گزار ٹرائل کورٹ میں اپیل دائر کرے۔ ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کر دی۔ عدالت کے حکم کے مطابق آج مسجد کمیٹی کی جانب سے زمین سے متعلق دستاویزات پیش کیے گئے۔ معاملے میں سماعت کے دوران عدالت نے ایک روز قبل مسجد کی اراضی سے متعلق دستاویزات مانگے تھے۔ انہدام کے دوران ہجوم اور سیکورٹی خدشات کے پیش نظر عدالت نے حکم دیا کہ ٹرائل کورٹ حکم پر عمل درآمد کی نگرانی کرے۔

 

 

ٹیگس