ہندوستان کے قومی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے اپنی ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کی اسمبلی میں جمعہ کو مسلسل پانچويں روز بھی خطے کا خصوصہ درجہ بحال کئے جانے کی قرارداد پر ہنگامہ ہوا۔
جمعرات کو ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی اور نیشنل کانفرنس کے ارکان اسمبلی کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ۔
جموں کشمیر اسمبلی کے تیسرے اجلاس کے دوران دفعہ تین سو ستر کی بحالی کے لیے قرارداد پیش کی گئی جسے اسمبلی میں اکثریتی ووٹوں سے منظور کرلیا گیا۔
ہندوستان کی سپریم کورٹ کی تین رکنی بینچ نے آلہ آباد ہائیکورٹ کے 22 مارچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔
روس کو جنگی ساز و سامان دینے کے الزام میں امریکا نے انیس ہندوستانی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں۔
نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کو پچيس رن سے شکست دے دی۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر گرینیڈ سے ہونے والے حملے میں 15 افراد زخمی ہوگئے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے دو علاقوں میں سرچ آپریشن اور تصادم کی خبر ہے۔
ہندوستان میں کانگریسی رہنما نے وزیراعظم مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک عدم استحکام اور غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہے۔