May ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
  • ایران دفاعی سرگرمیوں کے لیے کسی سے اجازت نہیں لیتا، ایڈمرل سیاری

بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ ایران ، اپنی دفاعی سرگرمیوں اور فوجی مشقوں کے لیے کسی سے اجازت لیتا ہے اور نہ ہی آئندہ کبھی لے گا۔

اپنے ایک انٹرویو میں ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ ایران اپنے دفاعی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے کسی سے اجازت نہیں لیتا اور ہمیں، دوسروں کی منظور کردہ قراردادوں کی بھی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

ان کا اشارہ ایران کی دفاعی سرگرمیوں اور خلیج فارس میں ایران کی فوجی مشقوں کو محدود کیے جانے کے بارے میں امریکی کانگریس میں پیش کی جانے والی قرار داد کے مسودے کی طرف تھا۔ ایرانی بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ ایران کی حکمت عملی میں کسی ملک کے خلاف جارحیت کا عنصر شامل نہیں ہے تاہم میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم اپنی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی پوری توانائی رکھتے ہیں اور ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے مزید کہا کہ ایرانی بحریہ سمندری دفاع کے لیے لازمی آلات اور سامان حرب کی تیاری میں خود کفیل ہے اور ہمیں باہر سے کچھ منگانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ٹیگس