Jan ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۸ Asia/Tehran
  • شہید آیت اللہ باقر النمر کی پہلی برسی

سعودی عرب کے بزرگ شیعہ مذہبی رہنما شہید آیت اللہ باقر النمر کی پہلی برسی مقدس شہر قم میں منعقد کی گئی۔

ایران کے مقدس شہر قم کی مسجد اعظم میں سعودی عرب کے شیعہ مذہبی رہنما شہید آیت اللہ نمر باقر النمر کی  پہلی برسی میں مذہبی رہنماؤں، دینی مدارس کے طلبہ اور عام لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی- اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ محسن اراکی نے کہا کہ آیت اللہ باقرالنمر اللہ کی راہ میں جد وجہد کرتے ہوئے شہید ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ شہید باقر النمر پوری زندگی میں انبیائے الہی اور ائمہ اطہار کی راہ  پر ثابت قدم رہے اور اسی راہ میں اپنی زندگی قربان کر دی- اس درمیان سعودی عرب میں شہید آیت اللہ باقر النمر کے حامیوں نے پیر کو ان کی یاد میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے-

العالم کی رپورٹ کے مطابق شہید آیت اللہ نمر کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ہر طرح کی پابندیوں کے باوجود وہ شہید نمر کی شہادت کی برسی پر ریلی نکالیں گے- 

واضح رہے کہ سعودی عرب کی آل سعود حکومت کے مظالم اور اس کی ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھانے کے جرم میں جولائی دوہزار بارہ میں آیت اللہ نمر کو گرفتار کر کے دو جنوری دو ہزار سولہ کو قتل کر دیا گیا تھا جس کے خلاف عالمی سطح پر احتجاج کیا گیا تھا-

ٹیگس