Apr ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۲ Asia/Tehran
  •  واشنگٹن کا موقف منافقانہ ہے: اسماعیل ہنیہ

فلسطین کی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ رفح پر حملے کے بارے میں واشنگٹن کا موقف منافقانہ ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے اناطولیہ کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ اگر دشمن رفح پر حملہ کرنا چاہے گا تو فلسطینی قوم سفید پرچم کو بلند نہیں کرے گی بلکہ مزاحمت کرے گی اور فلسطینی قوم اپنے دفاع کے لئے تیار ہے۔

تحریک حماس کے رہنما نے جنگ بندی کے بارے میں مذاکرات کے عمل کے بارے میں کہا کہ صیہونی حکومت جنگ بندی سے راضی نہیں ہے اور وہ اپنے قیدیوں کی واپسی اور جنگ کو دوبارہ جاری رکھنے کے درپے ہے اور ایسا ہونا ہرگز ممکن نہیں ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے اپنے انٹرویو کے دوران علاقے میں جنگ کے دائرے کو وسعت دینے کے مسئلے کا ذکر کیا اور اس کے لیے صیہونی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ لبنان، عراق، یمن، شام اور ایران سمیت خطے میں اسرائیل کے ساتھ محاذ آرائی کا دائرہ پھیل رہا ہے اور یہ سب جاری رہے گا اور جب غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت تھم جائے گی تو اس محاذ کی بھی کارروائیاں یقینی طور پر تھم جائيں گی۔

ٹیگس