Mar ۲۴, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
  • مختلف ممالک كے ساتھ دفاعی تعلقات كے فروغ پر ایران کی تاکید

اسلامی جمہوريہ ايران نے مختلف ممالک كے ساتھ دفاعی تعلقات كے فروغ پر زور ديا ہے۔

ايران كی بحريہ كے سربراہ رئير ايڈمرل حبيب اللہ سياری نے ملائيشيا كے شہر لنكاوی ميں منعقدہ 2017 بين الاقوامی دفاعی نمائش (LIMA) كے موقع پر اپنے مختلف ہم منصببوں سميت ايشيائی اور يورپی ممالک كے نمائندوں سے ملاقاتيں كيں۔

لنكاوی ميں منعقدہ 2017 بين الاقوامی سمندری اور دفاعی نمائش كے موقع پر حبيب اللہ سياری نے ملائيشيا كے وزير دفاع ہشام الدين حسين سے ملاقات كے دوران دو طرفہ تعلقات اور باہمي پيشہ ورانہ امور پر تبادلہ خيال كيا۔

ايراني بحريہ كے سربراہ نے ملائيشيا كے آرمي چيف راجا محمد آفندی سے ملاقات ميں دوطرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خيال كيا۔

حبيب اللہ سياری نے دفاعی نمائش (LIMA) كے موقع پر سری لنكا، ہندوستان، كينيڈا، اٹلی، آسٹريليا، متحدہ عرب امارات اور تركي كے مختلف فوجی وفود سے ملاقاتوں ميں اسلامی جمہوريہ ايران اور ان ممالک كے ساتھ دفاعی تعلقات كے فروغ پر زور ديا۔

ملائيشيا ميں جاری دفاعی نمائش ايشيا پيسيفک كے علاقے ميں منعقد ہونے والی سب سے بڑی سمندری اور فضائی نمائش ہے جس كا مقصد دفاعی صنعت كے ساتھ ساتھ سول انڈسٹری كو بھي فروغ دينا ہے۔ بين الاقوامي دفاعی نمائش 25 مارچ تک جاری رہے گی۔

ٹیگس