Apr ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران میں بڑے اور بھاری طیارے بنانے کی راہ ہموار ہے،وزیردفاع جنرل حسین دہقان

ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے کہا ہے کہ ایران میں قاہر تین سو تیرہ اور کوثر اٹھّاسی جٹ تربیتی طیاروں کی پیداوار، بھاری طیارے بنانے کا پیش خیمہ ہے۔

ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے ہفتے کے روز ایران کی دفاعی صنعتوں کی نئی پیداوار کی رونمائی کے موقع پر قاہر تین سو تیرہ اور کوثر اٹھّاسی جٹ طیاروں کی پیداوار کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ قاہر تین سو تیرہ نامی طیارہ میٹالیک کے بغیر کمپوزیٹ مواد سے تیار کیا گیا ہے جبکہ کوثر اٹھّاسی طیارہ، میٹالیک سے بنا ہوا ہے۔انھوں نے دفاعی صنعتوں کی نئی پیداوار پر روشنی ڈالتے ہوئے برڈ گائیڈڈ میگرانٹ چھے کو نئی قسم کا قرار دیا اور کہا کہ عنقریب نصیر اور فکور جیسے دو جدید میزائلوں کی بھی رونمائی کی جائے گی۔جنرل حسین دہقان نے ایران کی جدید دفاعی پیداوار منجلہ صبا دو سو اڑتالیس ہیلی کاپٹر اور کرار ٹینک کا بھی ذکر کیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ یہ دونوں دفاعی پیداوار قابل ذکر اہمیت کی حامل ہیں جو مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ ایران کی دفاعی صنعتوں کی پیداوار کی نمائش کا ہفتے کے روز صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کی موجودگی میں آغاز ہوا ہے جس میں ایران کی دفاعی صنعتوں کی مختلف قسم کی نئی پیداوار کی رونمائی کی گئی ہے۔

ٹیگس