• سپاہ پاسداران، مخالف امریکی دعووں کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی آرمی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کے خلاف امریکی صدر کے حالیہ من گھڑت اور غیرتعمیری بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی توہین ایرانی نظام کی توہین کے مترادف ہے۔

اس بیان میں مزید کہا گیا کہ وطن عزیزایران کی مسلح افواج بالخصوص آرمی اور پاسداران انقلاب اسلامی مادر وطن کے دفاع کے لئے ایک ہیں۔

ایرانی فوج نے مزید کہا کہ وطن عزیز کے دفاع اور اسلامی انقلاب کے مقدس نظام کے تحفظ کے لئے فوج اور پاسداران انقلاب ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

Oct ۱۳, ۲۰۱۷ ۰۷:۱۹ UTC
کمنٹس