May ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۹:۳۵ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے کا خاتمہ امریکا کے حق میں نہیں ہو گا

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کا خاتمہ امریکا کے نفع میں نہیں ہو گا۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایٹمی معاہدے کی نابودی امریکا کے نفع میں نہیں ہو گی، یورپ کی توسیع پسندی پر بھی یورپی ملکوں کو خبردار کیا-

علی شمخانی نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران سے محاذ آرائی شروع کی تو اسلامی جمہوریہ ایران ہرگز خاموش نہیں بیٹھے گا- ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے کہا کہ یورپ کی بھی بڑی غلطی یہ ہے کہ وہ ایٹمی معاہدے کے تعلق سے ٹرمپ کا کہیں نہ کہیں ساتھ دے رہا ہے-

علی شمخانی نے کہا کہ البتہ امریکا اور یورپ کو اس بات کا بخوبی علم ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، امریکا اور مغرب کے ہر طرح کے منصوبوں کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کرے گا اور وہ کسی بھی طرح کے غیر قانونی اور معاہدے سے ماورا مطالبات کو تسلیم نہیں کرے گا-

ان کا  کہنا تھا کہ اگر ایٹمی معاہدہ امریکی یلغار کی وجہ سے نابود ہو جاتا ہے تو یہ یقینی طور پر امریکا کے حق میں نہیں ہو گا۔

ٹیگس