Aug ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran
  • امریکی پابندیاں، عالمی قوانین کی واضح خلاف ورزی

اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری میں شامل ہر رکن ملک پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ امریکہ کے منفی اور غیرذمہ دارانہ اقدامات کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔

 اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے برطانوی اخبار دی گارڈین میں شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں کہا کہ سلامتی کونسل کی جانب سے جوہری معاہدے کی توثیق کے بعد عالمی جوہری ادارہ بھی اب تک 11 مرتبہ ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کرچکا ہے مگر ڈونلڈ ٹرمپ غیر قانونی اقدامات کے تحت دیگر ممالک سے ایران کے خلاف معاشی محاذ شروع کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ایرانی مندوب نے مزید کہا کہ امریکہ، جوہری معاہدے سے نکل گیا، تمام عالمی قوانین کو نظرانداز کرتے ہوئے اب سلامتی کونسل میں جوہری معاہدے سے متعلق قرارداد 2231 کے نفاذ کے خلاف دوسرے ممالک کو سزا دینے پر اتر آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے دھکمی آمیز رویہ اور اقدامات سے نہ صرف عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ اس صورتحال سے عالمی امن و سلامتی کو شدید نقصان پہنچے گا۔

غلام علی خوشرو نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر نکل کر عالمی قوانین کی پامالی کی ہے لہذا دنیا کے ممالک کو چاہئے کہ ایسے خطرناک اقدامات کے خلاف عالمی قوانین کا دفاع کریں۔

ٹیگس