Aug ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۷ Asia/Tehran
  • چین نے امریکی پابندیوں کی ایک بار پھر مخالفت کردی

چین نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف امریکا کی خودسرانہ پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتا

 چینی دفتر خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے کہا ہے کہ بیجنگ نے ہمیشہ امریکا کی خودسرانہ پالیسیوں کی مخالفت کی ہے - چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بیجنگ ایران کے خلاف امریکا کی خودسرانہ پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتا -

      چین اس سے پہلے بھی صراحت کے ساتھ اعلان کرچکا ہے کہ وہ ایران کے خلاف امریکا کی یکطرفہ پابندیوں کو قبول نہیں کرے گا - یورپی یونین ، روس ، ترکی اور بہت سے دیگر ملکوں نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ ایران مخالف امریکی پابندیوں کی پیروی نہیں کریں گے -

          امریکی صدر ٹرمپ نے گذشتہ پیر کو ایک فرمان پر دستخط کرکے ایران کے خلاف غیر قانونی پابندیوں کو دوبارہ نافذ کردیا -ٹرمپ نے اس کے بعد ایک بیان میں اپنا یہ بیان پھر دوہرایا کہ ایٹمی معاہدہ ایک وحشتناک معاہدہ ہے اور دھمکی دی کہ جو ممالک امریکی پابندیوں پر عمل نہیں کریں گے امریکا ان کے خلاف کارروائی کرے گا -

    ٹرمپ نے گذشتہ آٹھ مئی کو ایٹمی معاہدے سے نکلنے کا اعلان کردیا تھا جس پر عالمی سطح پر ان کے اس اقدام کی مذمت کی گئی تھی -

ٹیگس