Aug ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۲:۱۷ Asia/Tehran
  • ایران میں

اسلامی جمہوریہ ایران نے قومی یوم دفاعی صعنت کے موقع پر ملکی وسائل سے تیار کئے جانے والے پہلے جنگی طیارہ ''کوثر'' کی رونما ہوئی.

 اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کی موجودگی میں آج قومی یوم دفاعی صعنت کے موقع پر کوثر طیارے کی رونمائی کردی گئی.کوثر طیارے کو تیار کرنے کے عمل میں ایرانی محکمہ دفاع اور دیگر دفاعی اور اہم سائنسی اداروں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے.

اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاعی ماہرین اور سائنسدانوں کی دن رات کی محنت کے نتیجے میں ایران نے فورتھ جنریشن اور انتہائی جدید ٹیکنالوجی سے لیس کوثر جنگی طیارہ تیار کرلیا ہے.

ملکی وسائل سے تیار کردہ کوثر جنگی طیارہ نے آج اپنی پہلی کامیاب آزمائشی پرواز کی.کوثر طیارے کی کامیاب پرواز اسلامی جمہوریہ ایران کی خود انحصاری کی جانب ایک اہم قدم ہے.

ٹیگس