Oct ۲۴, ۲۰۲۳ ۰۷:۴۱ Asia/Tehran
  • غزہ کے مختلف علاقوں پر تازہ ترین حملوں کا آغاز

صیہونی فوجیوں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر تازہ ترین حملوں کا آغاز کیا ہے

سحرنیوز/ عالم اسلام: صیہونی حکومت کے فوجیوں نے پیر اور منگل کی درمیانی شب میں، ان حملوں میں شہر غزہ کی مسجد انصار ، شیخ رضوان محلے کےاطراف اور تل الھوا محلے اور اسی طرح شہر بیت لاہیا میں مسجدمسلم پر بمباری کی ہے- ان حملوں میں متعدد بے گناہ شہری منجملہ عورتیں اور بچے شہید ہوگئے- صیہونی حکومت کےلڑاکا طیاروں نے غزہ کےمرکز میں ایک دواخانے کو بھی نشانہ بنایا ہے-

اس سے قبل غزہ کی وزارت داخلہ اور قومی سلامتی کے ترجمان ایاد البزم نے اس بارے میں کہا تھا کہ غاصب عناصر نے غزہ پر اپنے حملوں میں جنون آمیز طریقے سے شدت پیدا کردی ہے- صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر سینکڑوں حملے انجام دیئے ہیں - غاصب عناصر نے عام شہریوں کے گھروں کو تباہ کرنے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور ان حملوں میں اب تک پانچ ہزار سے زيادہ بے گناہ فلسطینی شہید ہوچکے ہيں کہ جن میں سے بیشتر عورتيں اور بچے ہيں-

ایاد البزم نے مزید کہا کہ غزہ کے عوام کے خلاف غاصب اسرائیل کا مقصد زيادہ سے زيادہ عام شہریوں کا قتل عام اور بنیادی تنصیبات کو تباہ کرنا ہے - تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سترہ دنوں کے دوران پانچ ہزار ایک سوفلسطینی شہید اور پندرہ ہزار تین سو کے قریب زخمی ہوئے ہيں-

 

ٹیگس