Nov ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۴ Asia/Tehran
  • عراق کے صدر تہران پہنچ گئے

عراق کے صدر برہم صالح ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں ۔

عراق کے صدر برہم صالح ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے جہاں وہ ایرانی صدر حسن اور دیگر اعلی حکام سے دوطرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ عراقی صدر کا سعد آباد صدارتی محل میں باقاعدہ طور پر استقبال کیا جائےگا ۔ عراقی صدر اس سفر میں ایرانی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

صدارتی منصب سنبھالنے کے بعد برہم صالح کا علاقائی ممالک کا یہ چوتھا دورہ ہے.

صدر صالح نے ایران سے پہلے کویت، امارات اور اردن کا دورہ کیا تھا.

 

ٹیگس