Apr ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۲ Asia/Tehran
  • ایران کے اسپیکر کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی صوبہ خوزستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لئے دزفول پہنچ گئے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی صوبہ خوزستان کے ڈیموں میں پانی کی مقدار میں اضافے کا بھی قریب سے مشاہدہ کریں گے۔ علی لاریجانی پہلے دز ڈیم اور اس کے بعد کرخہ ڈیم کا دورہ کریں گے۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل صوبہ خوزستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا صدر حسن روحانی، نائب صدر، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ ، ایرانی فوج کے سربراہ اور بعض وزراء بھی دورہ کرچکے ہیں۔ ایران کے تمام صوبوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد رسانی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

 

ٹیگس

کمنٹس