Feb ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

ایران میں گیارہویں پارلیمنٹ کے لئے انتخابات کا سلسلہ جاری ہے۔ 

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج جمعے کے روز پارلیمنٹ کے گیارہویں دور کے انتخابات اور ماہرین کی کونسل کے پانچویں دور کے پہلے وسط مدتی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور فرمایا کہ انتخابات شرعی اور قومی ذمہ داری ہے۔  آپ نے فرمایا کہ انتخابات قومی مفادات کے ضامن ہیں اور انتخابات قومی جشن کا دن ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انتخابات کو شرعی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ انتخابات کا دن عوام کے سول یا شہری حق و حقوق کا دن ہے اور جو ووٹ دینے کےلئے آتے ہیں اور اپنے ملک کے امور کو چلانے میں شریک ہوتے ہیں یہ ان کا حق ہے۔

ٹیگس