Oct ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۷:۵۲ Asia/Tehran
  • کیا ہندوستان کے وزیر داخلہ مسلمانوں کی آبادی کو لے جھوٹ پھیلا رہے ہیں، اپوزیشن پارٹیوں کی امت شاہ پر سخت تنقید

ہندوستان میں اپوزیشن جماعت کانگریس سمیت مختلف جماعتوں نے مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ کو دراندازی کا نتیجہ قراردینے پر مرکزی وزیر داخلہ کوسخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان:  اپوزیشن نے وزیرداخلہ امیت شاہ کو جم کرآڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ہماری جماعت اس بیان کو بہار الیکشن سے قبل فرقہ وارانہ تعصب کی آگ بھڑکانے اور ووٹروں کو پولرائز کرنے کی ایک کوشش سمجھتی ہے۔ کانگریس کے پی آر ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین اور قومی ترجمان پون کھیڑا نے مرکزی وزیر داخلہ سے سوال کیا کہ اگر وہ اپنے دعویٰ میں سچے ہیں تو وہ اور ان کی حکومت گزشتہ گیارہ برسوں سے کیا کررہی ہے۔

کانگریس کے پی آر ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین اور قومی ترجمان پون کھیڑا

ادھرآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بھی مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ کو دراندازی کا نتیجہ قراردینے پر مرکزی وزیر داخلہ کوسخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امیت شاہ کے جھوٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیت شاہ کی ریاضی کمزور ہے۔ دوہزارگیارہ کی مردم شماری تک مسلمانوں کی آبادی میں محض چار اعشاریہ چار فییصد کا اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے۔ 

 

ٹیگس