Oct ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۶:۳۵ Asia/Tehran
  • صیہونی پارلیمنٹ میں ٹرمپ کی تقریر کے دوران ہنگامہ

صیہونی پارلیمنٹ میں امریکی صدر ٹرمپ کی تقریر دو اراکین کے احتجاج کے بعد رک گئی۔

صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج (پیر) اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران غزہ میں دو سال میں 70 ہزار سے زائد فلسطینیوں کے قاتل عام اور خاص کر معصوم بچوں کی نسل کشی کو لے کر نیتن یاہو کی تعریفیں کیں، جس پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی ہو گئی اور جنگ مخالف اراکین نعرے لگانے لگے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق، احتجاج کرنے والے صیہونی اراکین پارلیمان ایمن عودہ اور عوفر کسیف کو سیکیورٹی اہلکاروں نے  دبوچ کر پارلیمنٹ سے باہر نکال دیا۔ 

ٹیگس