Aug ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
  • شام میں امریکی و کردی تیل معاہدہ غیر قانونی ہے: ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے شام کی سرزمین پر غیرقانونی طور پر موجود ایک فورس کی حیثیت سے کرد گروپ کے ساتھ امریکی تیل معاہدے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے امریکہ اور ایک کرد گروپ کے درمیان تیل کے معاہدے پر دستخط کو بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دہتے ہوئے اسکی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ شام کی قومی سالمیت، خود مختاری اور اقتدار اعلیٰ کے خلاف ہے۔

سید عباس موسوی نے کہا کہ شام کی سرزمین پر ایک قابض فورس کی حیثیت سے کرد گروپ کے ساتھ امریکی تیل معاہدے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اور یہ اقدام شام کے قدرتی ذخائر کو ہڑپنے کے تناظر میں عمل میں لایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ٹی وی چینل الحرہ نے بتایا ہے کہ شامی ڈیموکریٹک نیم فوجی ملیشیا کے کمانڈر مظلوم عبدی نے ایک امریکی کمپنی کے ساتھ تیل کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

شام کے محکمۂ خارجہ نے بھی اتوار کے روز اس معاہدے کو شامی تیل کی چوری قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔

اس کے علاوہ ترکی کے محکمۂ خارجہ نے بھی اس معاہدے کو بین الاقوامی قوانین کی پامالی قرار اور اسے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس