Aug ۱۷, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۹ Asia/Tehran
  • وزیر خارجہ کے معاون خصوصی کی صدر بشار اسد سے ملاقات

وزیر خارجہ ایران کے سفارتی امور میں معاون خصوصی علی اصغر خاجی نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کی ہے۔

ہمارے نمائندۂ دمشق کے مطابق علی اصغر خاجی اور صدر بشار اسد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بحران شام کے حل کے لیے آستانہ امن کے عمل کے ضامن ملکوں کے درمیان تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ ایران کے معاون خصوصی اور شامی صدر بشار اسد کے درمیان ملاقات میں مغربی ایشیا کی صورتحال اور متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی برقراری اور خطے پر اس کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے طریقہ کار پر بھی غور کیا گیا۔

شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی غرض سے ایران، روس اور ترکی نے سن دو ہزار سترہ میں آستانہ پروسس کا آغاز کیا تھا۔

شام کا بحران سن دو ہزار گیارہ میں اس وقت شروع ہوا تھا جب سعودی عرب، امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں نے شامی عوام کی منتخب حکومت کے خلاف محاذ آرائی شروع کی اور کئی شہروں پر قبضہ کرلیا۔

شام نے اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور استقامتی محاذ کی حمایت سے داعشی دہشت گردوں کی بساط لپیٹ دی اور دیگر دہشت گرد گروہ بھی اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں ۔

 

ٹیگس