Aug ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
  •  دوسری مجلس / رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگی میں مجلس عزا

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں محرم الحرام کی آٹھویں شب کی مجلس عزا منعقد ہوئی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں محرم الحرام کی آٹھویں اور حسینیہ امام خمینی (رہ) میں دوسری شب میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔

کورونا وائرس کی روک تھام اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والی قومی کمیٹی کی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی روشنی میں اس مجلس عزا میں عوام کو دعوت نہیں دی گئی بلکہ براہ راست سوشل میڈیا اور قومی ٹیلیویژن کے ذریعے نشر کیا گیا۔ مجلس عزا سے حجت الاسلام والمسلمین رفیعی نے خطاب  کرتے ہوئے قیام حضرت امام حسین (ع) پر روشنی ڈالی جبکہ ذاکر اہلبیت حاج مہدی سماواتی نے دعائے توسل پڑھی اور مصائب اہلبیت (ع)  بیان کئے۔

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجالس عزا کا سلسلہ 12 محرم تک جاری رہے گا۔

ٹیگس