Sep ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج اور بحریہ کی مشترکہ مشقیں ’’ذوالفقار 99‘‘، ’’دفاعی قوت کے سائے میں پائیدار سلامتی‘‘ کے رمزیہ نعرے کے ساتھ جمعرات شروع ہوگئیں جو آج اختتام پذیر ہوں گی۔ 

 ان مشقوں میں ایرانی فوج نے جدید ترین میزائل، ڈرونز اور ٹیکٹکس کے علاوہ اپنے بنائے ہوئے دیگر آلات حرب کو آزمایا۔

ایران کی فوج نے اپنی مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران غدیر نامی آبدوز کا کامیاب تجربہ کیا۔ 

یہ مشترکہ فوجی مشقیں آبنائے ہرمز کے مشرقی کنارے سے شروع ہو کر شمالی بحر ہند کے دوہزار مربع کلومیٹر کے علاقے میں دس ڈگری کے مدار میں انجام پا رہی ہیں۔

بیس لاکھ مربع کلومیٹر کے دائرے میں ہونے والی ان فوجی مشقوں کا نعرہ " دفاعی طاقت کے سائے میں پائیدار سلامتی" ہے اور یہ ہفتے کے روز تک جاری رہیں گی۔

 

ٹیگس