Sep ۲۰, ۲۰۲۰ ۲۳:۴۸ Asia/Tehran
  • ایران پر سے پابندیاں ہٹانے کا سلسلہ جاری رہے گا: یورپی یونین

یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف جوزف بورل نے جامع ایٹمی معاہدے کی بنیاد پر ایران کے خلاف عالمی پابندیوں کے خاتمے کا عمل جاری رہے گا۔

 یہ بات جوپ بورل نے ایران کے خلاف سلامتی کونسل کی تمام پابندیاں دوبارہ لاگو ہوجانے کے امریکی دعوے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہی۔

یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ عملی طور پر ایٹمی معاہدے سے نکل چکا ہے، لہذا اسے سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کے تحت ایران کے خلاف پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کا حق حاصل نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ  ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے اور تمام فریقوں کی جانب سے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

ایٹمی معاہدے کے رکن تین یورپی ملکوں، جرمنی فرانس اور برطانیہ نے بھی اتوار کے روز ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس پر مکمل عملدرآمد کا عہد کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تمام رکن ملکوں کی مخالفت کے باوجود امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے ہفتے کے روز دعوی کیا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی عائد کردہ تمام پابندیاں دوبارہ بحال ہوگئی ہیں۔

ٹیگس