Oct ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۹ Asia/Tehran
  • امریکی پابندیاں غیر مؤثر، پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمدات میں ۱۲۰ فیصد اضافہ

ایران کی ستارہ خلیج فارس پیٹروکیمکل ریفائنری کی مصنوعات کی برآمدات میں ایک سو بیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ستارہ خلیج فارس پیٹرو کیمیکل ریفائنری کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد علی داور نے کہا ہے کہ ہمارے ایکسپورٹ انڈیکس سے اس بات کی نشاندھی ہوتی ہے کہ امریکی پابندیاں ناکام رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے چھے کے ماہ کے دوران ستارہ خلیج فارس پیٹرو کیمکل ریفائنری کی برآمدات کا حجم آٹھ لاکھ میٹرک ٹن تھا جس سے پچھلے سال کی اسی مدت کی بنسبت ایک سو بیس فی صد اضافے کی نشاندھی ہوتی ہے۔
علی داور نے بتایا کہ ستارہ خلیج فارس پیٹرو کیمیکل ریفائنری نے پچھلے چھے ماہ کے دوران آٹھ لاکھ ٹن، لائٹ نفتھا، میڈیم نفتھا اور اے ڈبلیو چار سو دو دنیا کے مختلف ملکوں کو ایکسپورٹ کیا ہے۔

ٹیگس