Oct ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۶:۱۷ Asia/Tehran
  • ایران پر سے پابندیاں اٹھنے کے بعد، مواقع کا جائزہ لے رہے ہیں: پاکستان

پاکستان کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بالخصوص اقتصادی روابط کے فروغ کی خواہش ظاہر کی ہے

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے پچھترویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام کے موقع پر کہا کہ اسلام آباد ہمیشہ ہی ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں فروغ کا خواہاں رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد، تہران سے اسلحہ جاتی پابندیاں اٹھائے جانے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں پیدا ہونے والے مواقع کا جائزہ لے رہا ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ نے یہ بات ایران کے خلاف اسلحہ جاتی پابندیاں اٹھائے جانے کے حوالے سے پاکستانی حکومت کے موقف کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ہمارا پڑوسی ملک ہے اور دونوں ملکوں کے قریبی تاریخی تعلقات ہیں اور اسلام آباد تمام حالات میں ان خصوصیات کو پیش نظر رکھتا ہے۔

ٹیگس