Jan ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۸ Asia/Tehran
  • تحریک انصار اللہ کو دہشتگرد قرار دینا، یمن میں امریکہ کے تخریبی کردار کی تکمیل ہے: ایران

ایران نے امریکہ کی جانب سے تحریک انصاراللہ کو دہشتگرد گروہ اعلان کئے جانے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے امریکہ کی جانب سے تحریک انصاراللہ کو دہشتگرد گروہ اعلان کئے جانے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے امریکی حکومت کی یمن پر مسلط کردہ اور شرمناک جنگ میں اپنے تخریبی کردار کی تکمیل اور یمن کے سیاسی راہ حل اور مذاکرات کو تعطل کا شکار کرنے کی آخری کوشش سے تعبیر کیا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ جنگِ یمن کے آغاز سے ہی جارح سعودی اتحاد کے جرائم کا اصلی حامی رہا ہے اور اس سلسلے میں اس نے کسی بھی طرح کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد سے دریغ نہیں کیا۔ ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ انصار اللہ یمن کو دہشتگرد گروہ قرار دینے کا امریکی وزیر خارجہ کا فیصلہ عالمی برادری کی تشویش کا باعث ہوا ہے اور اس سے یمن کے پرامن حل اور انسانی امداد کی ترسیل متاثر ہوگی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری شرّپسندی پر مبنی اس فیصلے کا جواب دے گی۔

امریکی وزیر خارجہ مائک پمپئو نے دو روز یہ اعلان کیا تھا کہ انہوں نے امریکی کانگریس کو یمن کی تحریک انصار اللہ کا نام دہشتگرد گروہ کی فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

ٹیگس