Dec ۱۸, ۲۰۱۵ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran
  • حزب اللہ، الزکزاکی کی فوری رہائی کا مطالبہ
    حزب اللہ، الزکزاکی کی فوری رہائی کا مطالبہ

حزب اللہ لبنان نے نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے رہنما شیخ ابراہیم الزکزاکی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں نائیجیریا کے شہر زاریا میں اسلامی تحریک کے کارکنوں پر اس ملک کی فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے، کہ جس میں سیکڑوں کی تعداد میں بے گناہ شہری شہید و زخمی ہوگئے، اسلامی تحریک کے سربراہ اور دیگر گرفتار کئے جانے والے افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

حزب اللہ نے نائیجیریا میں رونما ہونے والے اس سانحے کو اجتماعی قتل عام کا مصداق قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم الزکزاکی اور اس تحریک کے درجنوں کارکنوں کی گرفتاری سے اس وحشیانہ اقدام اور اس جرم کے ارتکاب کے لئے ترغیب دلانے والوں کے پس پردہ مقاصد کے حوالے سے بہت سے سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔

حزب اللہ نے اس وحشیانہ جرم کے پس پردہ تمام مقاصد کو واضح کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

واضح رہے کہ نائیجریا کی فوج نے گذشتہ اتوار کے روز شہر زاریا میں بقیۃ اللہ امام بارگاہ اور اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم الزکزاکی کے مکان کو جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں سیکڑوں کی تعداد بے گناہ افراد شہید و زخمی ہو گئے۔

ٹیگس