May ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۴:۳۲ Asia/Tehran
  •  اسرائیل کے متعدد فوجی مراکز پر حزب اللہ کے میزائل اور ڈرون حملے

حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی مراکز پر میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: لبنانی میڈیا کے مطابق حزب اللہ لبنان نے حانیتا اور ادمیت سمیت صیہونی حکومت کے متعدد فوجی مراکز پر حملے کئے ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے حملوں کے نتیجے میں شمالی مقبوضہ فلسطین کے اکثر علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے جس سے صیہونیوں میں سراسیمگی پھیل گئی۔

صیہونی میڈیا نے مالکیہ اور آویوم نامی فوجی مراکز پر حزب اللہ کے حملوں میں متعدد افراد کی ہلاکت کی خبردی ہے۔

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی عوام کی حمایت اور جنوبی لبنان کے دیہی علاقوں پر صیہونی دشمن کے حملوں کے جواب میں المطلہ نامی غیر قانونی صیہونی کالونی میں صیہونی فوجیوں کے ایک مرکز پر براہ راست حملہ کیا گیا۔

حزب اللہ لبنان نے ایک اور بیان میں بتایا ہے کہ اس کے جوانوں نے شلومی نامی صیہونی کالونی میں غاصب صیہونی فوج کے دو مراکز پر حملہ کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اسی طرح المنارہ نامی صیہونی کالونی میں بھی صیہونی فوج کے ایک مرکز پر حملہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ غزہ پرغاصب صیہونی فوج کے حملے شروع ہونے کے بعد سے ہی حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے مراکز پر روزانہ کی بنیاد پر تسلسل کے ساتھ حملے کئے ہیں ۔

ٹیگس