Jan ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۸:۲۴ Asia/Tehran
  • افغانستان میں متعدد دہشت گرد ہلاک، افغان وزارت دفاع کا دعوی

افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے تین صوبوں میں فوج اور پولیس کی مشترکہ کارروائیوں میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

افغان فوج اور پولیس کی یہ مشترکہ کارروائیاں ننگرہار، سرپل اور کنڑ صوبوں میں انجام پائیں جن کے دوران طالبان کے پچیس اور داعش کے اکتالیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ طالبان اور داعش کے اڑتیس عناصر زخمی بھی ہوئے۔

افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں میں طالبان اور داعش کا بھاری مقدار میں گولہ بارود اور ہتھیار بھی ضبط کرلئے گئے۔ افغان وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کارروائیوں میں تین افغان فوجی بھی مارے گئے ہیں۔

ٹیگس