May ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۴:۲۳ Asia/Tehran
  • یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی بمباری، متعدد شہید اور زخمی

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں کے حملے بدستور جاری ہیں۔

یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا کے مطابق سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے ، کئی بار دارالحکومت صنعا کے نواح میں واقع صوبہ عمران کے علاقوں شقرا اور حرف سفیان پر بمباری کی ہے۔ اس بمباری میں کم سے کم دو یمنی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ جوف کے شہر المصلوب میں بھی رہائشی مکانات کو بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں ہونے والے جانی یامالی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی۔

جنوبی یمن کے صوبے ضالع کے شہر قعطبہ میں، سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں نے رہائشی علاقوں پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے جس میں متعدد یمنی شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

ایک اور اطلاع کے مطابق یمنی فوج نے صوبہ مارب میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے ایک حملے کو ناکام بنادیا ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے یہ حملے ایسے وقت میں کیے جارہے ہیں کچھ ہفتے قبل جنگ بندی کے اعلان کے بعد کویت میں امن مذاکرات کا آغاز ہوا تھا جو تاحال جارہیں ہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں اور رخنہ اندازیوں کی وجہ سے تاحال کویت امن مذاکرات کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا ہے۔

ٹیگس