Mar ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • عراق میں داعش کی نابودی پر تاکید

عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہےکہ دہشت گردی کے خلاف مہم میں عراقی فوج نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور وہ عراق میں دہشت گردی کو مکمل نابود کرنا چاہتی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے بدھ کے روز واشنگٹن میں داعش مخالف اتحاد میں شامل اڑسٹھ ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی افتتاحی تقریب میں کہا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کو کنٹرول کرنے کا مسئلہ ایک خطرناک مسئلہ ہے اس لئے کہ یہ گروہ، کسی چیز کی کوئی پرواہ نہیں کرتا اور وہ صرف لوگوں کا قتل عام اور علاقوں کو مکمل طور پر تباہ و برباد کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ داعش دہشت گردوں کے خلام مہم میں عراقی فوج کی کامیابی نے اس بات کو واضح کیا ہے کہ عراقی شہریوں میں تفرقہ پیدا کرنے کی داعش کی کوششیں ناکام رہی ہیں۔
دوسری جانب عراق کے نائب صدر نوری المالکی نے بغداد میں جاپانی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے عراق میں مداخلت اور اس ملک کو اپنے اثر و رسوخ والے علاقوں میں تقسیم کرنے کی بعض ملکوں کی کوششوں پر کڑی تنقید کی ہے۔
انھوں نے تمام ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ، داعش دہشت گردوں سے چھٹکارے کے بعد بلا تفریق عراق اور عراقیوں کی مدد اور ان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

ٹیگس