Mar ۲۶, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
  • حزب اللہ  کی جانب سے فلسطينی رہنما كے قتل كی مذمت

لبنان كی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے حماس كے رہنما 'مازن فقہا' كے قتل کی شديد مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ غاصب صہيونی حکومت اس حملے ميں ملوث ہے۔

حزب اللہ نے اپنے ايک بيان ميں مازن فقہا كي شہادت پر ان كے لواحقين، فلسطينی عوام اور حماس تنظيم كے ساتھ ہمدردی كا اظہار كيا ہے۔ حزب اللہ نے كہا ہے كہ حماس کے رہنما كا قتل فلسطينی سرزمين پر صہيونيوں كے ناجائز قبضے كے تسلسل كی علامت ہے۔ حزب اللہ نے كہا ہے كہ فلسطين كي مكمل آزادی تک صہيونوں كے خلاف جنگ جاری رہے گي۔ واضح رہے کہ جمعہ كو صیہونی دہشتگردوں نے غزہ كے علاقے تل الہوی ميں حماس كے مشہور رہنما مازن فقہا كو شھید كرديا تھا۔

حماس تنظيم كی فوجی شاخ عزالدين قسام بريگيڈ نے كہا ہے كہ اس بزدلانہ كارروائی ميں ناجائز صيہونی حکومت ملوث ہے۔ قسام بريگيڈ کا كہنا تھا كہ صہيونی حکومت کواس قتل كی بھاری قيمت چكانی پڑے گی۔ ياد رہے كہ حماس كے 35 سالہ رہنما مازن فقہا 2011 ميں صيہونی جیل سے رہا ہوئے تھے۔

ٹیگس