May ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۲:۱۰ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کا لڑاکا طیارہ سرنگوں

خبری ذرائع کی رپورٹ کے مطابق یمن میں سعودی عرب کے ایک لڑاکا طیارے کو مار گرایا گیا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی ایک کارروائی میں سعودی عرب کے ایک جنگی طیارے کو تباہ کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے ایف 15 طیارے کو یمن کے صوبہ صعدہ کے شمال میں  نشانہ بنایا گیا اور وہ گر کرتباہ ہوگیا ہے۔

سعودی عرب کے لڑاکا طیارے کو ایسے میں سرنگوں کر دیا گیا ہے کہ جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے سعودی عرب پہنچنے سے صرف چند گھنٹے قبل سعودی دارالحکومت ریاض کو برکان2 نامی بیلیسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پرآج سعودی عرب پہنچے۔

 

ٹیگس