May ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۲ Asia/Tehran
  • شام میں 120 داعش دہشتگرد ہلاک

شام میں شامی فوجیوں کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہونے والی جھڑپوں میں متعدد داعش دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شام میں روسی فضائیہ کی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ہونے والی بمباری سے داعش کے120 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ داعش کے دہشتگرد علاقے سے فرار ہونے کے موقع پر ہلاک ہوئے۔

شام  کے شہر رقہ میں روس کے طیاروں  کے حملوں میں دہشتگرد گروہ داعش کے ہتھیاروں سے بھرے 32 ٹرک بھی تباہ ہو گئے۔

دوسری جانب شامی فورسز نے داعش کے ساتھ ہونے والی ایک جھڑپ کے بعد حمص کے جنوب مشرقی علاقے کو داعش کے کنٹرول سے آزاد کرا لیا۔ ہونے والی جھڑپوں میں کئی دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

 

ٹیگس