Jun ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۲:۲۳ Asia/Tehran
  • عراق میں تاریخی مسجد مظلوم عراقیوں سمیت شہید

دہشت گرد تکفیری گروہ داعش نے عراق کے شہر موصل میں واقع تاریخی مسجدالنوری کو بم دھماکوں کے ذریعہ شہید کردیا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد تکفیری گروہ داعش نے عراق کے شہر موصل  میں واقع نوری مسجد اور الحدباء مینار کو موصل کے ان 60 اہلخانہ کےافراد  سمیت بم دھماکوں کے ذریعہ اس وقت شہید کردیا جب یہ افراد موصل سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے ان دھماکوں میں مسجد اور یہ تمام افراد شہید ہو گئے۔

تکفیری دہشت گردوں نے موصل کی تاریخی مسجد النوری کو شہید کرکے اپنی سیاہ تاریخ کے ایک اور باب کا اضافہ کیا ہے۔

ادھرعراقی فورسز کی مسجد النوری کی جانب پیشقدمی بھی جاری ہے۔ عراقی فورسز مسجد النوری سے صرف 50 میٹر کے فاصلہ تک پہنچ گئی ہیں۔

عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے تاریخی مسجد النوری اورالحدباء مینار کو شہید کرنے پر اپنے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی جارحیت سے در اصل داعش نے اپنی شکست کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ داعش کے سرغنہ ابو بکرالبغدادی نے جون 2014 میں اسی مسجد النوری سے اپنے نام نہاد خلافت کا اعلان کیا تھا۔

ٹیگس