Jul ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۹:۵۱ Asia/Tehran
  • فلسطینی نمازیوں پر اسرائیلی فوج کا حملہ 1 شہید

مسجد الاقصی کے اطراف میں نماز ادا کرنے والے فلسطینیوں پر غاصب صیہونی فوجیوں کے حملے میں ایک اور فلسطینی شہید ہو گیا۔

ہمارے نمائندے کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے مذکورہ فلسطینی نوجوان کو مشرقی بیت المقدس کے علاقے جبل المکبر میں گولیوں کا نشانہ بنایا۔

اس فلسطینی نوجوان کی شہادت کے بعد اکتوبر دو ہزار پندرہ سے جاری تحریک انتفاضہ قدس کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تین سو اکتالیس ہو گئی ہے۔

جمعے کی صبح فلسطینیوں کو نماز کی ادائیگی سے روکنے کی غرض سے مسجد الاقصی کا محاصرہ کرنے والے صہیونی فوجیوں کے حملے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

مسجدالاقصی کو ان دنوں صہیونی فوجیوں اور آبادکاروں کے حملے کا سامنا ہے اور اسرائیل نے فلسطینیوں کے مسجدالاقصی میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ٹیگس