Oct ۱۶, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں ہولناک آتشزدگی10،  افراد ہلاک

سعودی عرب میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے میں 10 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے بدر میں ایک بڑی ورک شاپ میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری جگہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور انسانوں سمیت اندر موجود ہر شئے کو جلا کر خاکستر کردیا۔ ورک شاپ میں لکڑی کی اشیا بنائی جاتی تھیں جس کی وجہ سے آگ بہت تیزی سے پھیلی اور اندر موجود لوگوں کو جان بچانے کے لیے باہر نکلنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔

سعودی شہری دفاع کے محکمے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں واقعے کے بارے میں بتایا اور 10 افراد کی ہلاکتوں  کی تصدیق کی۔ سعودی حکام نے تاحال جاں بحق اور زخمی ہونے والے کی قومیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے کہ آیا وہ مقامی تھے یا تارکین وطن محنت کش تھے۔

ٹیگس